مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرانے و الا ڈرائیورحوالات بند

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقے جناح کالونی گیٹ کے قریب پولیس نے مسافر وین کو روک کر چیک کیا، جس میں نصب کیا گیا غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیواء حادثات کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے وین ڈرائیور کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔