لاکھوں کی درجنوں وارداتیں شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ایک ہی روز میں 3موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں،تجاوزات آپریشن کے دوران ٹوٹی دکان سے لاکھوں کاالیکٹرونکس کاسامان نقدی چوری کرلی گئی۔۔
،زمیندار کے گھر سے بھیڑ بکریاں رقبت سے پیٹر انجن بھی چوری کر لیا گیا تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادوکی علاقہ وارڈ نمبر پانچ کا رہائشی ویلڈرگلفام قریشی گزشتہ روز وقار کے گھر ویلڈنگ کے لیے آیا اور اپنی موٹرسائیکل اس کے گھر کے باہر کھڑی کر دی جس سے نامعلوم لے گئے جبکہ دوسرے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 سی کا محمد عرفان سانگی گزشتہ روز ریلوے سٹیشن کے ٹکٹ گھر سے ٹکٹ لینے کے لئے آیا کہ اس کی سٹیشن کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل نامعلوم لے گئے تیسرے واقعہ میں تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر تین کا رہائشی فہیم نواز سیال گزشتہ روز فیصل آباد بیکری سے سامان لینے آیا کہ بیکری کے باہر کھڑی اس کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی۔