دکان میں آئے نوسربازوں نے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے بہانے دکان میں آئے نوسربازوں نے نقدی اور موبائل فون چوری کرلیا۔
تھانہ چک جھمرہ کے علاقے چک نمبر 189رب کے رہائشی عدیل کاشف نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران نوسر باز خریداری کے بہانے دکان میں داخل ہوئے اور اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے کاؤنٹر سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔