رشتہ داروں کے گھر جانے والی جواں سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے رشتہ داروں کے گھر جانے والی جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواکرلیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گرین ٹاؤن میں ظفر اقبال نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی جواں سالہ بیٹی گھر سے اپنی پھوپھو کی طرف گئی۔ جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر ملز موں کی جانب سے اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔