کاہنہ: گھریلو ملازم بچی سے زیادتی،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا ۔بچی بیدیاں روڈ بھٹہ چوک کی رہائشی ہے ،ملزم نے اسے اپنے گھر بچوں کیلئے نوکری پر رکھا ہوا تھا،گھر والوں کی غیر موجودگی میں ملزم نے بچی سے زیادتی کی، ملزم نوید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔