گوجرہ :مختلف علا قو ں سے 2 نوجوا ن اغوا ء کر لئے گئے

گوجرہ :مختلف علا قو ں سے  2 نوجوا ن اغوا ء کر لئے گئے

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )مختلف علا قو ں سے نا معلو م افراد نے 2 نوجوا ن اغوا ء کر لئے ۔

 تفصیلات کے مطابق محلہ حیدر پارک کے ذوالفقار علی نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکا 17 سا لہ بیٹا سنہری بنک چوک میں جا رہا تھا کہ نا معلو م افراد نے اسکو زبردستی اغوا ئکر لیا اور فرار ہو گئے ، علا وہ ازیں چک نمبر 344 ج ب کے محمد اکرم نے تھا نہ نوا ں لاہور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکا 22 سا لہ بیٹا حافظ سید محمد عبداﷲگاؤ ں آ رہا تھا کہ نا معلو م افراد نے اسکو اسلحہ کے زور پر اغوا ء کرلیا اور فرار ہو گئے ۔تھانہ سٹی گوجرہ و نواں لا ہور پو لیس نے مقدمات درج کرکے مغویا ن اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں