پراپرٹی کی جعلی دستاویزات ، باپ بیٹے سے فراڈ، مقدمہ درج

پراپرٹی کی جعلی دستاویزات ، باپ بیٹے سے فراڈ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی جعلی دستاویزات تیار کرنے اور باپ بیٹے کو فراڈ کا شکار بنانے والے ملزم مقدمے کی لپیٹ میں آگئے۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری میں عمر فاروق نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر اس کے اور اس کے والد کے جعلی سائن انگوٹھے کرتے ہوئے بوگس دستاویزات تیار کروائے گئے اور انہیں لاکھوں روپے مالیت کی پراپرٹی سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں