انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 5 اشتہاری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والی خواتین سمیت 5 اشتہاری سمگلرز کو ایف آئی اے ٹیموں کی جانب سے کارروائیاں کرتے ہوئے گراست میں لے لیاگیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے سرگودھا اور فیصل آباد سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے خواتین سمیت 5 اشتہاری اسمگلرز کو حراست میں لے لیا۔ جنکی جانب سے شہریوں کو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر ان سے پیسے بٹورے جارہے تھے ۔ گرفتار کئے گئے ملز موں میں فرزانہ بی بی ، شازیہ بی بی ، عمران، ثقلین شاہ، اور عثمان شوکت شامل ہیں۔ گرفتار ملز موں سے مزید تفتیش کا عمل بھی شروع کردیاگیا ۔