2منشیا ت فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی پولیس نے منشیات کی ترسیل ناکام دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔۔۔
ترجمان کے مطابق مانگا منڈی پولیس نے دوران پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیاتو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے تعاقب کے بعد علی حق روڈ سے گرفتار کرلیا۔ملزم کی شناخت ذوالفقار علی کے نام سے ہوئی ۔ دوسری کارروائی میں پولیس نے ملزم عامر کو خفیہ اطلاع پر باٹا شو مارکیٹ سے گرفتار کر کے ملزمان سے مجموعی طور پر 6 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔