شہری کے اکاؤنٹ سے رقم نکال لی

 شہری کے اکاؤنٹ سے رقم نکال لی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے شہری کے اکاؤنٹ سے بھاری مالیت کی رقم نکال لی۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ادریس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزموں نے دھوکہ دہی سے اس کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرلیا اور بعد ازاں اس کے اکاؤنٹ سے بھاری مالیت کی رقم نکال لی گئی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں