گوجرہ:معمولی تنازعہ فائرنگ مہمان آیا شخص شدید زخمی

گوجرہ:معمولی تنازعہ فائرنگ  مہمان آیا شخص شدید زخمی

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )معمولی تنازعہ پرگاؤں کے نوجوانوں نے فائرنگ کرکے مہمان آئے شخص کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔

 معلوم ہواہے کہ جھنگ کا رہائشی محمد حنیف چک نمبر279ج ب کے رہائشی علی رضا کے پاس مہمان آیا ہواتھا، اس دوران گاؤں مذکور کے رہائشی تجمل وغیرہ سے حنیف کی تلخ کلامی ہو گئی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر کے محمد حنیف کوشدید زخمی کر دیا اور خود موقع سے فرارہو گئے ،زخمی کو رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہورمنتقل کر دیاگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں