موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو پولیس نے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث۔۔۔

 ساگر مسیح اور ساتھی مظہر اقبال کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹرسائیکل نقدی رقم اور غیر قانونی 2 پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گڑھی شاہو سمیت لاہور کے گلی محلوں مارکیٹ بازار اور رش والے مقامات سے بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں