پولیس کارروائی: 2 منشیات فروش گرفتار

پولیس کارروائی: 2 منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ اور شاد باغ پولیس کی کارروائیاں، دو منشیات فروش گرفتار ،ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور چرس برآمد کر لی گئی۔

 ترجمان کے مطابق لاہور سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، راوی روڈ پولیس نے پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر ریکارڈ یافتہ منشیات فروش جمیل جبکہ شاد باغ پولیس نے ریکارڈ یافتہ افضال عرف بٹو کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 1520 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ، پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان رہائشی ایریا میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں