مال روڈ کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) کینال مال روڈ کے قریب واقع نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی غوطہ خور ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے لاش نہر سے نکال لی۔ ایمرجنسی گاڑیاں اور پولیس فورس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 45 سال ہے ، تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔