نو سر باز نے خاتون سے نقدی اور طلائی بالیاں چھین لیں

نو سر باز نے خاتون سے نقدی  اور طلائی بالیاں چھین لیں

ڈسکہ(نامہ نگار )نو سر باز نے جھانسہ دے کر خاتون سے نقدی اور طلائی بالیاں چھین لیں۔

رضیہ سلطانہ اور صغراں بی بی چیمہ کمپلیکس سے دوائی لے کر گھر جا نے لگیں تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے میترنوالی کا کہہ کر دونوں خواتین کو موتر سائیکل پر بٹھالیا اور موضع گڑھا خورد پلی کے قریب پہنچ کر نوسر باز نے رضیہ سلطانہ کو موٹر سائیکل سے اتار دیا اور صغراں بی بی کو دم کروانے کے بہانے لے گیا اور تھوڑی دور جا کر اس سے 18ہزار رو پے اور1تولہ کی طلائی بالیاں چھین کر ملزم فرار ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں