غیر معیاری،جعلی زرعی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری سیل
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور جعلی زرعی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔۔
۔تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے چک نمبر 66 ج ب کے قریب محکمہ زراعت ٹیم کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے نجی فیکٹری کو چیک کیا گیا۔ جہاں غیر معیاری اور جعلی زرعی ادویات تیار کی جا رہی تھیں۔ جس پر فیکٹری کو سیل کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔