نوسر بازوں نے خاتون سے نقدی موبائل اور زیورات ہتھیالئے

نوسر بازوں نے خاتون سے نقدی موبائل اور زیورات ہتھیالئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خاتون سے نقدی، موبائل اور زیورات ہتھیالئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقے نثار کالونی میں خالدہ بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم نوسر بازوں نے اسے روک لیا اور باتوں میں الجھاتے ہوئے اس سے نقدی، موبائل اور زیورات ہتھیانے کے بعد دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں