18قمار باز گرفتار، داؤ پرلگی خطیر رقم ، موبائل برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ریس کورس اور گڑھی شاہو پولیس کی کارروائی، جوا کھیلنے والے 18 قمار باز گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔
ترجمان کے مطابق رنگے ہاتھوں حبیب اللہ روڈ سے جبکہ گڑھی شاہو پولیس نے 10 ملزمان کو ریلوے گراؤنڈ گڑھی شاہو سے جوا کھیلتے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے داؤ پر لگی خطیر رقم اور موبائل فونز برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ادھر گزشتہ دو ہفتوں میں جوئے کے 69ملزمان کوگرفتارکر کے 17 مقدمات کا اندرج کیا گیا ۔دریں اثنا لٹن روڈ پولیس نے شام نگر روڈ پر ایک پان شاپ پر چھاپہ مار کر دو گٹکا فروشوں بلاول اور منظور کوگرفتار کر لیا ہے ۔علاوہ ازیں فیکٹری ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش ملزم آصف کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برامد کر لی ہے ۔ملزم نے تعلیمی اداروں ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے ۔پولیس نے ملزم آصف کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے ۔ ادھر تھانہ کاہنہ کی چوکی لکھوکی پولیس نے کارروائی کے دوران 2 اشتہاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والا اور ریکارڈ یافتہ ملز کو دوران سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے حراست میں لے کر مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔