4منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد
قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار)پولیس تھانہ بی ڈویژن نے رسول پور سے لیڈی منشیات فروش کو 1050 گرام آئس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
مصطفی آبادمیں پولیس نے منشیات فروش سلمان سے 500گرام چرس برآمدکرکے اسے گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ روہی نالہ کوٹ ماچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 2000 گرام چرس برآمد ہوئی۔کارروائی سپیشل برانچ کی نشاندہی پر کی گئی، مقدمات درج کرلئے گئے ۔