قصور:وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات سے محروم
قصور(خبرنگار، نمائندہ دنیا)قصورکے گردونواح سے ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکل،طلائی زیورات، موبائل فون و دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔
جبکہ مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا ۔ مزمل بتول کے گھر سے چور 50 ہزارروپے اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ اڈا سرائے چھینید میں مسلح افراد خاتون سے گن پوائنٹ پر 9 ہزار روپے ، موبائل فون اور ضروری کاغذات چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ شیخم کے علاقہ روشن چہلہ میں چور رات کے وقت سٹارٹر، سوئچ، بریکر، کاپر وائر اور میٹر چرا کر لے گئے ۔تھانہ کوٹ رادھا کشن کے علاقہ کھسکے میں ڈاکوئوں نے ریاض سے موٹر سائیکل چھین لی گئی۔تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ اقبال نگر روہی میں خلیق الرحمن سے موٹر سائیکل سواروں نے نقدی، موبائل اور قیمتی سامان چھین لیا۔۔منڈی عثمان والا میں آصف سے دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 80 ہزار روپے چھین لیے اور مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے آصف زخمی ہو گیا۔ مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے ۔