وزیرآباد :گھرکے تالے توڑ کر 12 لاکھ روپے ،طلائی چین ، سگریٹ چوری

وزیرآباد :گھرکے تالے توڑ کر 12  لاکھ روپے ،طلائی چین ، سگریٹ چوری

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھا کر نامعلوم چور گھر کا صفایا کر گئے۔

بند کمر ے کے تالا کو توڑ کر 12 لاکھ روپے ،طلائی چین اور سگریٹ کے پیکٹ چرا لئے ۔ گکھڑ منڈی کے محلہ سلطان پورہ کے رہائشی اعجاز راجپوت کے گھر سے نامعلوم چوروں نے چھت پھلانگ کر چوری کی ۔ پولیس تھانہ گکھڑ منڈی نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں