بجلی چوررنگے ہاتھوں پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے شہری کو قابو کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے رحمن گارڈن میں فیسکو ٹیموں کی جانب سے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا گیا اور اس دوران شہری کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر اور میٹر ٹیمپر کرکے بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔