لڑائی جھگڑے کے واقعا ت ،بہن بھائی اور چچا فائرنگ سے زخمی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد کے نواحی علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعا ت میں خاتون سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا گیا۔۔۔
بوتالہ لنک چکوک روڈ پر میانوالی کے رہائشی ایک شخص عمیر رضا نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے چچا ذاد مہر کامران کو گولی مار دی ،مٹھہ ٹوانہ کے علاقہ پنڈی بوتالہ میں محمد وقاص ڈھڈی نے فائرنگ کر کے لیاقت علی ڈھڈی اور اس کی ہمشیرہ شمیم کو زخمی کر دیا ،زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا ہے ،شمیم کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔