لڑکی سے زیادتی کی کوشش مزاحمت پر ملزم فرار

لڑکی سے زیادتی کی کوشش  مزاحمت پر ملزم فرار

قصور (خبرنگار ،نمائندہ دنیا) گنڈا سنگھ والا کے نواحی علاقے رجی والا آرائیاں میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی۔

 متاثرہ لڑکی (ت) نے تھانہ گنڈا سنگھ والا میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزم سجاد ، رقیہ بی بی کی مدد سے گھر میں زبردستی داخل ہوا اور حملہ کر کے زیادتی کی کوشش کی۔ شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا اور جاتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں