دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ایک جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ، نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
رجانہ پیر محل روڈ پر 2موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے ،جس سے 15سالہ عبداللہ مجاہد سکنہ 286گ ب اور 35سالہ مزمل سکنہ 189گ ب شدید زخمی ہوگئے اور شدید زخموں کی تاب نہ لاکر عبداللہ مجاہد موقع پر ہی دم توڑ گیا،ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کوہسپتال منتقل کرکے لڑکے کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔