غیر قانونی کالونی قائم کرنے والے ڈویلپر کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر قانونی کالونی قائم کرنے اور پلاٹوں کی خرید و فروخت کرنے والے ڈویلپر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے چک نمبر 204 رب میں ایف ڈی اے ٹیم کی جانب سے کارر وائی کرتے ہوئے نجی کالونی کو سیل کر دیا گیا۔ جہاں بغیر منظوری تعمیراتی کام کیا جا رہا تھا۔