مصطفی آباد، ناجائز تعلقات کے شبہ پر فائرنگ سے نوجوان قتل

 مصطفی آباد، ناجائز تعلقات کے شبہ پر فائرنگ سے نوجوان قتل

قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے علاقہ مصطفی آبادمیں ناجائز تعلقات کے شبہ پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتول کے بھائی نول ہٹھاڑ کے رہائشی محمدجاوید اقبال نے۔۔۔

 پولیس تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزمان ہمارے قریبی رشتہ دار ہیں اور گھروں میں آناجانا رہتاہے ۔ ملزمہ یاسمین کی فیملی کو شک تھا کہ میرے بھائی 20 سالہ مقتول عرفان ولد رمضان کے یاسمین بی بی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ۔ہم اپنے گاؤں نول ہٹھاڑ سے طیب ولد رمضان اور مقتول عرفان ملزمان کے گھر بات چیت کیلئے پہنچے تو ملزمان نے گالم گلوچ شروع کردی۔ ملزم فرمائش نے اپنی بیٹی کے ایماء پرعرفان کی چھاتی پر فائر مارا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی محمدجاوید اقبال کی مدعیت میں فرمائش ولد سردار، یاسمین بی بی زوجہ اقبال، اقبال ولد مشتاق اور اﷲرکھا ولد نذر دین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں