پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 6ملزم گرفتار

پولیس کی مختلف کارروائیوں  میں 6ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں پولیس نے 6ملزم گرفتار کرلئے ۔ترجمان کے مطابق تھانہ کاہنہ کی چوکی لکھوکی پولیس نے۔۔

 خفیہ اطلاع پر شہزادہ گاؤں سے مختلف مارم ہاؤسز سے بیٹریاں، دیگر قیمتی سامان مختلف مارکیٹس میں ریکی کرکے موٹر سائیکلیں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان نواز اور عمران کو گرفتار کر کے ان سے چوری شدہ 3 بیٹریاں، چھینی گئی نقدی اور موبائل فون برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ادھر چوکی اڈا پلاٹ پولیس نے کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان اویس اور عمران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ شاہدرہ کی چوکی سگیاں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے خرم شہزاد کے قبضہ سے شراب جبکہ آصف کو ہیروئن سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں