بھتیجے کو قتل کرنیوالے ملزم چچا ، اسکے 2بیٹے گرفتار

بھتیجے کو قتل کرنیوالے ملزم  چچا ، اسکے 2بیٹے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے بھتیجے کو قتل کرنے پر سگے چچا اور اس کو دو بیٹے گرفتار کر لیے ۔

 ترجمان کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں چچا اور اس کے بیٹوں نے سگے بھتیجے کو چھریوں اور بغدے کے وار کرکے قتل جبکہ اس کے بیٹے ،باپ اور بھائی کو شدید زخمی کر دیا ۔انویسٹی گیشن جوہر ٹاؤن پولیس نے ملزم چچا اور اس کے 2بیٹے کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر شبیر حسین کو چھریوں اور بغدے کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں