لاکھوں کے فراڈ میں ملوث نجی بینک کا ملازم گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے کا مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، لاکھوں روپے کے مالیاتی فراڈ میں ملوث نجی بینک کا۔۔۔
ملازم گرفتار،ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی غیر قانونی بینک کاری اور فراڈ کے ذریعے 11 لاکھ سے زائد کی رقم خوردبرد کرنے والا بینک کا ملازم گرفتار کرلیا گیا ،گرفتار ملزم کے شناخت علی رضا جاوید کے نام سے ہوئی ہے ،ملزم نجی بینک میں یونیورسل سروسز آفیسر کے طور پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا ،گرفتار ملزم شہریوں کی جانب سے جمع کروائی گئی سکول فیس اور یوٹیلیٹی بلز کی رقم خورد برد کرتا رہا۔ ترجمان کے مطابق ملزم جعلسازی سے واؤچرز پر بینک کی اصلی مہر لگا کر فراڈ چھپاتا رہا،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔