معمولی تلخ کلامی کا بدلہ ، فائرنگ کر کے مخالف کو زخمی کر دیا
شاہ پور (نمائندہ دنیا )قصبہ جھاوریاں میں معمولی تلخ کلامی کا بدلہ لینے کے لئے ایک شخص نعمان عرف ڈاکٹر ولد ممتاز اعوان نے فائرنگ کر کے اپنے مخالف مظہر کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔
دوسری واردات میں جھاوریاں کے قریبی موضع ڈھکواں میں دانیال ، عمیر ، شان اقوام قصاب نے ایک شخص رمضان کے گھر میں گھس کر اسے زبردستی گھر سے نکال کر سڑک پر لا کر اسے زدوکوب کیا اور مکے گھونسے ، ٹانگیں مار مار کرشدید زخمی کر دیا ، پستول کے بٹ مار کر اس کے ناک کی ہڈی توڑدی ، پولیس تھانہ جھاوریاں نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔