ایک شادی شدہ خاتون سے زیادتی ،دوسر ی اغوا کرلی گئی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایک شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی ،دوسر ی اغوا کرلی گئی ۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 71 گ ب کے رہائشی طاہر نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
ملزم نے اس کی بیوی کو قابو کرلیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے موقع سے فرار ہوگیا۔ تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 106 ج ب کی رہائشی شہناز نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں کی جانب سے اسکی شادی شدہ بیٹی جویریہ کو اغواکرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ گلبرگ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ نڑ والا روڈ پر شاہدہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی 17 سالہ بیٹی کو قابو کرلیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ مزاحمت کرنے پر ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرلئے ۔