سالم مویشی منڈی میں زائد فیس کی وصولی ،17 افراد کیخلاف مقدمہ

سالم مویشی منڈی میں زائد فیس کی وصولی ،17 افراد کیخلاف مقدمہ

پھلروان (نمائندہ دُنیا) سالم مویشی منڈی میں زائد فیس کی غیر قانونی وصولی پر اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل کی سربراہی میں کارروائی، 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج، ایک گرفتار۔

پھلروان کے نواحی علاقے سالم میں واقع مویشی منڈی پر چھاپہ مارا گیا، جہاں مقررہ شیڈول سے زائد فیس وصول کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران موقع پر موجود 17 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ ایک شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل نے واقعے کی رپورٹ کمشنر سرگودھا کو ارسال کر دی ہے ، جس میں منڈی مویشیاں سالم کا ٹھیکہ فوری طور پر منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔شہریوں نے منڈی میں غیر قانونی فیسوں کے خلاف سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے تاکہ عوام کو ناجائز استحصال سے نجات مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں