سیالکوٹ:مختلف مقاما ت سے 10افراد گرفتار ،منشیات برآ مد

سیالکوٹ:مختلف مقاما ت سے  10افراد گرفتار ،منشیات برآ مد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) مختلف واقعات میں 12کلو کے قریب منشیات برآمد کرکے 10افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

 تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت رفیق سے ایک کلو40گرام ہیروئن، تھانہ مراد پور کے علاقہ میں محمود سے ایک کلو540گرام چرس، شاہد سے 2کلو200گرام چرس، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میں حسین سے ایک کلو480گرام چرس، تھانہ کوٹلی سیدا میر کے علاقہ میں شہزاد سے 560گرام چرس اور رتھانہ سبز پیر کے علاقہ سے عمران سے ایک کلو160گرام چرس، تھانہ اگوکی کے علاقہ سے محمد علی سے ایک کلو 220گرام چرس، تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ میں نوید سے 660گرام چرس، تھانہ موترہ کے علاقہ میں احسان اﷲ سے ایک کلو510گرام چرس اور طاہر سے ایک کلو530گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں