باٹاپور:اندھے قتل کا ڈراپ سین ، پانچ ملزم گرفتار

باٹاپور:اندھے قتل کا ڈراپ سین ، پانچ ملزم گرفتار

لاہور( کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان نعمان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ،پولیس نے قتل میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی بڑی واردات کا نوٹس لیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور محمد صدیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جس میں مرکزی ملزم اور اس کے 4ساتھی شامل ہیں۔انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان کا مقتول نعمان کے ساتھ نشہ کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی تھی، اسی بنا پر ملزمان نے مقتول کو اپنے ڈیرے پر بلایا،ملزمان نے نعمان کی گردن پر ڈنڈا رکھ کر گلا دبا کر بیدردی سے قتل کر دیاتھا ،ملزمان قتل کرنے کے بعد لاش کو پھینک کر فرار ہوگئے ۔انچارج انویسٹی گیشن محمد صدیق کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں