بیٹیوں پر تشدد، نشئی باپ کیخلاف مقدمہ درج ، حوالات میں بند
مصطفی آباد ( نامہ نگار )تشدد کرنے پر بیٹی نے نشئی باپ کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔محلہ بابا مٹھو شاہ کی رہائشی 26 سالہ (ط ) نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
میرا والد غلام صابر نشے کا عادی ہے جو اکثر میری والدہ سمیت فیملی کو بلا جواز مارتا ہے ،گزشتہ روز میرا والد نشے میں دُھت ہوکر گھر آیا اور معمولی تکرار پر والدہ کومارنا شروع کردیا ، میں اور بہنوں نے چھڑوانے کی کوشش کی تو ڈنڈے اور مکوں کیساتھ ہمیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، اہل محلہ شور سن کر ا کھٹے ہوگئے اور بمشکل ہماری جان چھڑوائی ،پولیس نے ملزم صابر کیخلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ۔