زرعی اراضی سے ٹیوب ویل پنکھے اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی اراضی سے ٹیوب ویل، پنکھے اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا ہے۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 258 رب رہائشی ناصر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی زرعی اراضی سے ملزمان مبینہ طور پر رات کی تاریکی میں ٹیوب ویل، پنکھے ، موٹریں اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے ۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔