کارکی ٹکرسے نوجوان جاں بحق
شیخوپورہ،قصور (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)تھانہ مانانوالہ کے علاقہ کیراں گاؤں کے قریب سکنہ لیہ کا رہائشی محمدعامر پیدل سڑک عبور کررہا تھاکہ۔۔۔
تیزرفتار کارنے ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ادھر قصورمیں نجی فیکٹری کی بس ملازمین کو لے کر بھمبہ پھاٹک کے نزدیک جارہی تھی کہ ڈالہ سے ٹکرہوجانے کی وجہ سے بس اُلٹ گئی جس سے بس میں سوار صائم، افضل، مبارک، ذیشان، صالح شہریار، عابد اور پروین بی بی زخمی ہوگئے ۔