جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بناڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے سی بلاک کے رہائشی ابرار نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
ملزم کی جانب سے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔تھانہ منصور آباد کے علاقے میںکم عمر لڑکے نے مزاحمت کرتے ہوئے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ محلہ قائد اعظم پارک کے رہائشی سخاوت نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے اس کے کم عمر بیٹے کو اغواکرنے کی کوشش کی گئی جواسکے بیٹے نے مزاحمت کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔