کھاریاں:خواتین سے چھیڑ خانی کر نے والا بہروپیا پکڑا گیا
کھاریاں(نامہ نگار)خواتین کا بھیس بدل کر بازار میں بھیک مانگنے اور چھیڑ خانی کرنے پر شہری کو پکڑ کر پولیس نے بال مونڈ ڈالے۔
تھانہ صدر کھاریاں کی چوکی تھپلہ کے کانسٹیبل کامران نے بازار میں خاتون کا روپ دھار کر زنانہ کپڑے زیب تن کر کے بھیک مانگنے اور چھیڑ خانی پر لالہ موسیٰ کے رہائشی راجو نامی نوجوان کو پکڑ لیا اور مقدمہ درج کرادیا۔