منشیات کی ترسیل ناکام ، ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) نصیر آباد پولیس نے علاقے میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بنا کر ملزم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق نصیر آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ بھابڑہ سٹاپ کے قریب ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر چیک کیا۔۔۔
تو اس کے قبضہ سے موٹر سائیکل کی ٹینکی پر رکھے ہوئے شاپر سے 8 کلو 130 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس نے ملزم خالق محمود کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔