تیز رفتار بس الٹنے سے 2افراد زخمی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ بھکر روڈ پر تیز رفتاری کے باعث بس الٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔۔
جھنگ بھکر روڈ ملکانہ موڑ کے قریب زیر تعمیر روڈ پر پڑی ہوئی مٹی سے گزرتے ہوئے تیزرفتار بس سڑک سے نیچے الٹ گئی۔حادثہ کے نتیجہ میں 32سالہ شان اور 50شاہد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے ، بس لیہ سے لاہور جارہی تھی۔