قصورمیں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 4ملزم گرفتار
قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ صدر قصور نے منشیات فروشوں کے خلاف کیے گئے کریک ڈاؤن کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر دولے والا کے قریب سے۔۔۔
کھائی ہٹھاڑ کھڈیاں کے رہائشی منشیات فروش استخار ولد خوشی محمد جٹ کو 5 کلو گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ گنڈاسنگھ والا نے منشیات فروشوں کے خلاف کیے گئے کریک ڈاؤن کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر سوڈیوال کے قریب سے بیٹوگاؤں کے رہائشی منشیات فروش محمد وقار ولد نیامت علی تیلی کو 1556 گرام چرس اور رقم وٹک 2200روپے سمیت گرفتار کرلیا جبکہ بھیڈیاں کلاں سے پولیس نے بیٹو گامے کے رہائشی منشیات فروش منور ولد حسن راجپوت کو 500 گرام چرس اور 700 روپے رقم وٹک سمیت گرفتار کرلیا۔