سرکاری ملازم ظاہر کر کے دکانداروں سے بھتہ وصولی پر مقدمہ درج

 سرکاری ملازم ظاہر کر کے دکانداروں  سے بھتہ وصولی پر مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم اعجاز اور اسکے دیگر چار ساتھی نجی گاڑی پر دکانداروں کو ہراساں کر کے جرمانوں کے نام پر بھتہ لے رہے ہیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں