بچیوں کو ہراساں اور تیزاب گردی کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

بچیوں کو ہراساں اور تیزاب گردی  کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بچیوں کو ہراساں کرنے اور تیزاب گردی کی دھمکیاں دینے والا ملزم پکڑا گیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ غازی آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کو ہراساں کرنے اور چہرے پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم رحمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم ساتھیوں کے ساتھ ملکر سکول جاتی بچیوں کو ہراساں اورسنگین قسم کی دھمکیاں دیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں