سابقہ رنجش ،خاتون کو گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنادیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر خاتون کو گن پوائنٹ پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔
تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کوکیاں والا کی رہائشی اللہ رکھی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اسے سابقہ رنجش کی بنا پر قابو کر لیا اور گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ پسٹل کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔