ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر )نصیر آباد پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ شوہر سمیع اللہ اور خاتون ثمینہ کو فون لوکیشن سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔
خاتون ملزمہ گلبرگ عسکری 5 میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔گھر سے گھریلو اشیا اور نقدی غائب ہونے کے باعث ملزمہ کو کام سے فارغ کر دیا گیا تھا، تاہم ملزمہ نے چوری چھپے گھر کی ڈپلیکیٹ چابی بنا رکھی تھی۔ دونوں ملزمان گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئے تھے ، ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں ،واردات کے بعد 1 سال سے لاہور میں روپوش تھے ۔