معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ نوجوان شدید زخمی
شاہ پور (نمائندہ دنیا )قریبی قصبہ پنڈ باقرہ میں معمولی تلخ کلامی پر رنجش کی بناء پر عادل ولد اشرف (مسلح پسٹل)، طارق (مسلح ریپیٹر)، حمزہ (مسلح ریپیٹر) اور تین نامعلوم افراد نے۔۔۔
شاہ محمد ولد محمد رمضان اور اس کے 22 سالہ بیٹے بلال پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں بلال متعدد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ شاہ پور نے متاثرہ فریق کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔