دکان پر چھاپہ‘جعلی زرعی ادویات برآمد

دکان پر چھاپہ‘جعلی زرعی ادویات برآمد

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی ہدایت پر ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ خانیوال ڈاکٹر محمد یاسر نے اڈا 96پندرہ ایل میں کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 جعلی اور غیر قانونی زرعی ادویات فروخت کرنیوالی دکان پر چھاپہ مارا،70 ہزار روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد ہوئیں جو بطور مال مقدمہ پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ نے تھانہ صدر میاں چنوں میں مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی۔ کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں