اسلحے کی نمائش کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسلحے کی نمائش کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزم عبدالکریم کو گرفتار کرلیا۔
جو اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے دیگر شہریوں کے لئے خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔